زونگ کی آپٹیکل فائبربچھانے کیلئے وطین کے ساتھ شراکت داری
لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبرون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فورجیZONG 4G نے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے وطینWateen کے ساتھ شراکت کر لی ہے۔ اس شراکت س زونگ ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مخصوص آپٹیکل فائبرOptical Fibre سپورٹ حاصل کر لے گا۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لئے سب سے بہترین مواصلاتی رابطہ نیٹ ورک قائم کرنے ، زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے او ر صارفین کی ضروریات کے عین مطابق تخلیقی حل پیش کرنے کے عہد کو پورا کرنے کے لئے زونگ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ممتاز ترین اداروں کے ساتھ شراکت کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کا رتبہ بطور ایک عالمی معیار کے نیٹ ورک آپریٹر مزید مستحکم ہو ۔ زوبگ کے اس برق رفتار نیٹ ورک توسیعی منصوبہ کی بدولت اس کے صارفین بلا تعطل اورتیز ترین نیٹ ورک رابطہ سے لطف اندوزہو سکیں گے ۔
"پاکستان میں نیٹ ورک ڈیٹا او ر تخلیقی جدت کے بانی ہونے کی حیثیت سے ہم پاکستا ن میں ڈیجیٹل لائف سٹائل کی پیداوار کے اپنے وعدہ پرثابت قدمی سے قائم ہیں ۔ ہم نہ صرف اپنے صارفین کو ایک جدید ترین نیٹ ورک فراہم کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی ٹیلی کا م صنعت کے اندر بھی گراں قدر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان کی ٹیلی کام صنعت کو استحکام مل رہا ہے ۔ہم ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر ٖحاصل کرنے کے لئے اپنی مادر کمپنی China Mobile کے وسائل اور اس کے تخلیقی ماہرین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے بھی پر عزم ہیں" ۔چیئرمین اور سی ای او ZONG 4G Wang Hu, نے کہا۔
پاکستان کو جدید ترین اور سب سے برترڈیجیٹل رتبہ دلانے کے لئے پاکستان کانمبرون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4G مسلسل مصروف عمل ہے اور اسی تناظر میں اپنے نیٹ ورک کی رسائی کو ملک کے دورافتادہ علاقوں تک بڑھا رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل لائف سٹائل کا خواب جلد از جلد تعبیر میں ڈھل سکے۔
Wateen" اپنی جامع اور وسیع پہنچ کی بدولت موبائل آپریٹرز کو اپنے نیٹ ورکس میں کشادگی اور انتظام رکھنے کرنے کے لئے غیر معمولی طور پر معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے جس کا ٹھوس ثبوت ہماری ZONG 4G سے حالیہ شراکت ہے ۔ پاکستان کے عوام کو بہترین خدمات اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے ادارو ں کے درمیان کاروباری اشتراک کا یہ ایک عظیم موقع ہے"۔ سی ای او Wateen ، رضوان ٹوانہ نے کہا ۔
ZONG 4G کے امید افزا ء رجحان، ہر پل نئی سے نئی تخلیق کی جستجو اور اس کی ڈیجیٹل دنیا میں قا ئدانہ حیثیت کی بدولت پاکستان میں نہ صرف تکنیکی ہنر مندی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ کاروباری سرمایہ کاری میں مسلسل تحریک اورترقی پیدا کرتا رہے گا۔ پاکستان کانمبرون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4Gپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو برق رفتاری سے گامزن رکھنے کی آرزو کو پورا کرنے کے لئے لگاتار عالمی معیار کے مواصلاتی رابطوں پر مبنی نیٹ ورک کو بذریعہ طویل مدتی اشتراک متعارف کرواتا رہے گا۔