پالک کیلئے زرخیز میرازمین موزوں ہے زرعی ماہرین

پالک کیلئے زرخیز میرازمین موزوں ہے زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دیسی پالک آ م کاشت کیلئے منظور شد ہ اقسا م ہے جس کے پتے مو ٹے چوڑے نر م اور رسیلے ہو تے ہیں ا س کی پیداوار ی صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹر ہے اور یہ قسم بیما ریو ں کے خلا ف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے آپیاش علاقوں میں جو لا ئی ا گست میں کا شت کی ہو ئی فصل 7کٹا ئیاں د ینے کے ساتھ ساتھ ز یا د ہ پیداوار دیتی ہے اس کی کا شت کیلئے 15تا 20کلو گرا م بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں

بو ائی سے قبل ٹاپسن ا یم یا ا میڈ یا کلو پر ڈ 2ملی گر ا م فی کلو گرا م بیج کو لگا کر کا شت کریں پالک کیلئے زرخیز میراز مین جس میں پانی کا نکا س بہتر ہو مو زوں ہے کا شت سے قبل ز مین کو ہمو ا ر کرنے کے بعد گو بر کی گلی سڑی کھاد 12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈا ل کر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر زمین میں ملا دیں اور کھیت کو پانی لگا د یں وتر آ نے پر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر د با دیں تا کہ جڑی بو ٹیوں کے بیج ا گ آئیں اور گوبر کی کھاد مز ید گل سڑ جائے پالک کی کا شت کیلئے کھیت کا ہموار ہو نا بہت ضرور ی ہے کیونکہ پٹر یو ں پر پانی چڑھا جا نے کی صورت میں یا بیج تک منا سب پانی نہ پہنچنے کی صور ت میں ا گا ؤ ں متاثر ہو گا کھیت کو 10/10مر لہ کی کیار یو ں میں تقسیم کر لیں اور 75سینٹی میٹر کہ فاصلہ پر پٹر یا ں بنا لیں ا ن پٹر یو ں کے د ونو ں کنا رو ں پر لکڑی سے 2تا 3سینٹی میٹر گہر ی لکیریں اس طرح کھینچیں کہ با ہر کا کنا ر ہ کھڑا ر ہے تا کہ پانی بیج تک نہ پہنچ سکے ا ن لکیروں میں بیج کا کیر ہ کریں بیج بو نے کے بعد پٹر ی کے در میا ن سے ہا تھ کی مد د سے مٹی لے کر بیج کو اچھے طریقے سے ڈھانپ د یں ا گر کھیت میں چونٹیوں کے گھر نظر آئیں تو فور ی طور پر ٹیوپیکس پا ؤ ڈر کا چھڑ کا ؤ کریں ۔

مزید :

کامرس -