چیمبرز صدور کانفرنس صنعتی و اقتصادی ترقی کا نیا روڈ میپ مرتب کریگی

چیمبرز صدور کانفرنس صنعتی و اقتصادی ترقی کا نیا روڈ میپ مرتب کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک)صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ گیارہویںآل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس ملک میں صنعتی و اقتصادی ترقی کا نیا روڈ میپ مرتب کرے گی، 6 سے 7 مارچ کو ہونے والی دو روزہ سالانہ کانفرنس میں فیڈریشن آف کامرس اور وویمن چیمبر سمیت پاکستان کے 50 ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدور اور نمائندہ عہدیدران شرکت کریں گے دوروزہ کانفرنس میں ،اقتصادی ماہرین ، صنعت و تجارت کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں تجارت کے فروغ اور ترقی کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی تاکہ متعلقہ ادارے ان تجاویز کی روشنی میں قومی ترقی کا جامع پلان مرتب کر سکیں۔ ملک شاہد سلیم نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دس سال سے ملک بھر کے چیمبرز کی سالانہ کانفرنس کامیابی سے منعقد کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے راولپنڈی چیمبر ہر فورم پر اپنا فعال کردار اد ا کر رہاہے اور نہ صر ف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک بھی کانفرنسیں اور نمائشیں منعقد کرکے پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے موقع پر ایس ایم ای، سی پیک ، کاروبار آسان کرنے ، مالیاتی امور، پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام اور ٹریڈ پالیسی کے حوالے سے سیشن ہوں گے۔
اور ملک بھر کے چیمبر کے صدور اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے ، کانفرنس میں حکومت، وزارتوں ، سرمایاکاری بورڈ اور ایف بی آر کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

کامرس -