سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی نمائش ماہ رواں میں ہوگی
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی نمائش ماہ رواں میں ہوگی، نمائش میں 100سے زیادہ کمرشل اور اے۔380 ایئر بس پیش کی جائے گی۔ سعودی عرب میں 12 سے 14 مارچ کے دوران سجنے والی بین الاقومی فضائی نمائش میں 100سے زیادہ کمرشل اور اے۔380 ائیر بس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، نمائش میں شرکت کرنے والے تمام طیارے الثمامہ ایئرپورٹ پر اتریں گے۔ الثمامہ ایئرپورٹ کا رن وے دنیا کے چند بڑے رن ویز میں سے ایک ہے جو 4 ہزار میٹر طویل ہے جہاں مختلف سائز کے طیارے اترسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نمائش میں دنیا کے200 سے زیادہ اداروں کے نمائندے اور15 ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔
taa/hil/mmq 1220