چیئرمین نشاط گروپ کی پیرس میں چیئرمین رنکیس مارکیٹس سے ملاقات

چیئرمین نشاط گروپ کی پیرس میں چیئرمین رنکیس مارکیٹس سے ملاقات

  



لاہور(پ ر) پاکستان میں متفرق کاروبار میں نمایاں ترین نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشاء نے پیرس میں رنگیس مارکیٹس کے چیئرمین/سی ای او کے ساتھ پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون سے کاروبار کے مواقع زیرِبحث لائے۔رنگیس مارکیٹس عالمی سطح پر زرعی ہول سیل مارکیٹس میں سب سے نمایاں ہے جس کا سالانہ ٹرن اوور 10 ارب امریکی ڈالر اور 12000 ملازمین ہیں۔ میاں منشاء نے رنگیس مارکیٹس پیرس کا وزٹ کیا اور رنگیس مارکیٹس کے اعلیٰ عہدیداران سے پاکستان میں مشترکہ کاروبار کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اس طرح کا منصوبہ پاکستان میں زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ضیاع کو کم کرنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔معاشی ترقی کے سلسلے میں میاں منشاء نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی رہنمائی میں فرانس کی وزارتِ خارجہ کے سینئر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ فرانسیسی گورنمنٹ کے عہدیداران نے رنگیس مارکیٹس اور نشاط گروپ کے درمیان اس مشترکہ کاروبار کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکنہ معاونت کی فراہمی میں دلچسپی کا بھی اشارہ دیا ۔ پیر س میں پاکستانی ایمبیسی کے عہدیداران نے اس میٹنگ کے انعقاد میں معاونت کی۔میاں محمد منشاء نے فرانس میں پاکستانی ایمبیسیڈر معین الحق اور پیرس میں پاکستانی ایمبیسی کے دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ ایمبیسی نے رنگس مارکیٹ کے ساتھ ملاقات کے انعقاد میں معاونت کی۔

میاں محمد منشاء پاکستان کے سب سے نمایاں بزنس مین اور نشاط گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ہیں۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں متفرق کاروبار میں نشاط گروپ کو سب سے نمایاں کرنے میں رہنمائی کی اب پاکستان کے نجی شعبہ کے کاروباری آجروں، ایکسپورٹرز اور ٹیکس دہندگان میں اچھی شہرت کا حامل جانا جاتا ہے۔

مزید : کامرس