متروکہ وقف املاک بورڈ کے زرعی رقبوں کو اربن یونٹس میں تبدیل کرنے کی تفصیلات طلب

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زرعی رقبوں کو اربن یونٹس میں تبدیل کرنے کی تفصیلات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھر میں بڑے پیمانے پرمتروکہ وقف املاک بورڈ کے زرعی رقبوں کو اربن یونٹس میں تبدیل کرنے کا معاملہ سپیشل فرانزک آڈٹ ٹیم کی جانب سے نشاندہی پر ملک بھرمیں تعینات 7ایڈمنسٹریٹرز سے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم دھریجو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (لینڈ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایسٹرن زون لاہور، گوجرانوالہ زون، ننکانہ زون کو مراسلہ جاری ویسٹرن زون فیصل آباد زون،ناردرن زون راولپنڈی ، سنٹرل زون راولپنڈی کے ساتھ ساتھ ساؤتھرن زون کراچی کے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیاوفاقی حکومت کی ہدایت پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سپیشل فرانزک آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے مراسلہ کا متن فرانزک آڈٹ ٹیم کو ایسی تمام وقف زرعی رقبوں کی تفصیلات درکار ہیں، جنہیں گزشتہ سالوں کے دوران اربن پراپرٹیز/پلاٹس میں تبدیل کیا گیا ، مراسلہ کا متن ایسے وقف زرعی رقبے جن کی حیثیت تبدیل کر کے اربن پراپرٹیزبنا یا گیایا ایسے وقف رقبے جن کو رہائشی یا کمرشل پلاٹس میں تبدیل کر دیا گیا ان کی بابت تفصیلات بھجوائی جائیں۔