حکومت نے پٹرول، گیس مہنگی کرکے عوام پربموں کی برسات کر دی ، اشرف بھٹی

حکومت نے پٹرول، گیس مہنگی کرکے عوام پربموں کی برسات کر دی ، اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پٹرول، گیس ‘ ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پسی ہوئی عوام پر مہنگائی کے بموں کی برسات کر دی ہے عوام پہلے ہی منگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ایسے حالات میں قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔

حکومت معیشت کی مضبوطی کے دعوے اور سعودی عرب و متحدہ امارات سے تیل موخر ادائیگیوں پر حاصل کر رہی ہے۔

، اس کے پیش نظر سبسڈی دینے کی پوزیشن میں ہے۔ سبسڈی بے شک نہ دے مگرمحض ریونیو بڑھانے کے لیے تو نرخوں میں اضافہ نہ کرے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایشیا میں اپنی سیاسی اور اقتصادی دھاک بٹھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اسلحہ خریدنے کے حوالے سے گزشتہ پانچ برسوں سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کو ازسر نو جائزہ لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...