حضرت زینب صبرو شجاعت کی بے مثل رہنما کے عنوان سے قومی کانفرنس کل ہوگی

حضرت زینب صبرو شجاعت کی بے مثل رہنما کے عنوان سے قومی کانفرنس کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر 6مارچ کو لاہورمیں،،حضرت زینب صبرو شجاعت کی بے مثل رہنما کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقدکرنے کا اعلان کردیا سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کلیدی خطاب ہوگا۔


شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی خواتین ونگ سابق ایم این اے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی طرف سے اہم خواتین رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے۔


انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر سال عالمی یوم خواتین کوتاریخ اسلام کی ایک نامور خاتون کے ساتھ وابستہ کرتے ہیں ہمیں فخر ہے ہم ان نامور خواتین کو آج کی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل بنانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اس سے پہلے ہم نے بی بی خدیجہؓ ،بی بی عائشہؓ ،بی بی فاطمہؓ کو رول ماڈل بنایا ہے خاندان نبوت کی خواتین کو نمونہ عمل کے طور پر اجاگر کررہے ہیں اس مرتبہ کاخاتون کربلا حضرت شیر خدا کی شیر دل بیٹی ، بی بی زینبؓ کو اس سال کے عنوان کے طور پر بنایا ہے اسی سلسلے میں ایک بڑا پروگرام رکھا ہے اس میں چار سیشن ہونگے پہلا سیشن حضرت زینب صبرو شجاعت کی بے مثل رہنما، دوسرا سیشن عورت تہذیبوں کا ستون کے عنوان سے ہوگا۔ تیسرا سیشن پیغام دختران پاکستان، چوتھا سیشن حلقہ علم و دانش کے عنوان سے ہوگا۔ جس میں متعلقہ شعبے کے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز شریک ہونگے۔راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن بھی ہوگی۔