اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی،ثوبیہ کمال

اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی،ثوبیہ کمال

  



لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور پاکستان کے موقف کی فتح ہوئی ہے ، اوآئی سی میں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدیدمذمت کی گئی اور مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ کی قر اداروں کے مطابق حل کرنے پر زور دیاگیاہے ، پاکستان کو جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کا مستقبل رکن منتخب ہو نا بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے۔

، جس نے ہمیشہ را اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے زریعے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب درجن سے زائد سفارت خانے بلوچستان میں اپنے تیار کردہ دہشت گرد بھجوانے کا کام کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کی عسکری تربیت اور ان کی ہر قسم کی مالی امداد کی جارہی ہے۔ کل بھوشن نیٹ ورک کا پکڑا جانا اس کا بڑا ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرچکا ہے، اب تک ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے مگر عالمی برادری کی بے حسی یہ عالم ہے کہ کسی ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پورا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...