حضرت شاہ عنایت قادری ؒ کے عرس کی تقریبات شروع

حضرت شاہ عنایت قادری ؒ کے عرس کی تقریبات شروع

  



لاہور(فلم رپورٹر) حضرت شاہ عنایت قادری ؒ کے293ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے گزشتہ روزرسم چادر پوشی سے افتتاح کیا رسم چادر پوشی کی تقریب میں ترجمان اوقاف آصف اعجاز، منیجرسرکل دو ، و دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے عرس تقریبات کے اہتمام کے لئے محکمہ اوقاف پنجاب نے 87ہزار روپے بطور عرس گرانٹ جاری کئے ہیں۔

تین روزہ عرس تقریابت منگل کی شام تک جاری رہیں گی اتوار کو سرکاری تعطیل ہونے کے سبب بڑی تعدادمیں زائرین کی مزار پر انوار پر آمد، عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون محمد اشرف نے پنجاب پولیس، ضلعی حکام کے ساتھ مل کر فول پروف انتظامات کئے ہیں زائرین کے جان و مال کی حفاظت کی غرض سے اوقاف کے گارڈز کے علاوہ نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...