وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام ماحول کا صاف رکھنے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید بھی تقریب میں شریک تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ماحول کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل اس سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے چاہئیں اور ماحول کو صاف رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور اگر ہم نے حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریاں ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہوں گی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ انتظامیہ نے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے بہت سی مہمات کا آغاز کیا ہوا ہے اور عوام میں آگاہی بھی پیدا کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...