میگھا کے ملی نغمے’’ہم ہیں گریٹ پاکستانی‘‘نے دھوم مچا دی

میگھا کے ملی نغمے’’ہم ہیں گریٹ پاکستانی‘‘نے دھوم مچا دی
میگھا کے ملی نغمے’’ہم ہیں گریٹ پاکستانی‘‘نے دھوم مچا دی

  



لاہور(آن لائن)گلوکارہ میگھا نے گزشتہ روز افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی آواز میں ملی نغمہ ’’ہم ہیں گریٹ گریٹ پاکستانی‘‘ریلیز کیا جسے سوشل میں پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ،ملی نغمہ ’’ہم ہیں گریٹ گریٹ پاکستانی‘‘ہر حب وطن کی پسند بنتا جارہا ہے اس ملی نغمے گو میگھا آفیشل یو ٹیوپ چینل پر ریلیز کیا گیا ہے،گلوکارہ نے اس نغمے میں افواج پاکستان اور وطن عزیز سے اپنی محبت کے جذبے کا اظہارکیاہے ،گلوکارہ میگھا نے باؤ جی سے گفتگو میں کہا کہ جنگ کسی کیلئے بھی مفید نہیں کیونکہ جنگ میں صرف تباہی ہوتی ہے اور ہمارا پیارا وطن امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اس لیئے پاکستان کی طرف سے ہمیشہ امن کی بات کی گئی مگر بھارت جنگ کی بات کرتا ہے اور یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ بھارت امن کا دشمن ہے۔

،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور پرامن ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے پاکستان نے گرفتار پائلٹ کو رہائی دے کر پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچایا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...