ہینڈ میڈ کارپٹ انڈسٹری کی بحالی کا پلان بنا لیا ، دستکاری کو مرنے نہیں دینگے : اسلم اقبال

ہینڈ میڈ کارپٹ انڈسٹری کی بحالی کا پلان بنا لیا ، دستکاری کو مرنے نہیں دینگے : ...

  



لاہور ( یواین پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ہینڈ میڈ کارپٹ انڈسٹری کی بحالی کا پلان بنا لیا گیا ہے، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اورکلسٹرڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے اشتراک اور سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے قالین سازی کی صنعت کو بحال کیاجائے گا ، ہینڈی کرافٹس پاکستان کا کلچر ہے اسے کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور محکمہ صنعت کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھاناہماری پہلی ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹی صنعتیں ملک کی ترقی اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے پنجاب حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دستکاری ہمارے ملک کی ثقافت ہے اور ہم اسے کسی صورت مرنے نہیں دیں گے۔ دستکاری کے کام کی ترویج کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے اور ہاتھ سے تیارہونے والی اشیاء کی صنعت کو فروغ دیں گے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ احمدپور شرقیہ، رحیم یارخان اور راجن پور کے کلسٹر سنٹرز کی بحالی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے اس پرتیزرفتاری سے عمل کیا جائے۔

مزید : کامرس


loading...