جامعات کے مابین سپورٹس لیگ ہر سال باقاعدگی سے کروائی جائیگی، راجہ یاسر

جامعات کے مابین سپورٹس لیگ ہر سال باقاعدگی سے کروائی جائیگی، راجہ یاسر

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی سپورٹس لیگ 2019 کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر سال نجی اور سرکاری جامعات کے مابین سپورٹس لیگ کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے گا۔ سپورٹس لیگ کا آغاز رواں ماہ کیا جائے گا۔ مختلف کھیل سپورٹس لیگ کا حصہ ہوں گے لیکن رواں سال کرکٹ اور فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سرکاری اور نجی جامعات کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خواتین یونیورسٹیز کو الگ گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیز کی خواتین ٹیمیں اپنے متعلقہ گروپس میں کھیلیں گی۔ لیگ کے اختتام پر تمام گروپس کی ٹاپ ٹیموں کے مابین چیمپئن لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سپورٹس لیگ کے شیڈول کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق حکومت پنجاب طلباء کو صحت افزائماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ کے انعقاد کا مقصد طلباء4 میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ طلباء کی ذہنی نشونما کے ساتھ جسمانی صحت بہت ضروری ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے طلباء کو اپنی صلاحتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس لیگ کے کامیاب انعقاد سے بہتریں کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مزید مواقع ملیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...