ہم نیختم نبوت اور ناموسِ رسالت کا تحفظ سیدنا صدیق اکبرؓ سے سیکھا ہے،عزیز الرحمان

ہم نیختم نبوت اور ناموسِ رسالت کا تحفظ سیدنا صدیق اکبرؓ سے سیکھا ہے،عزیز ...

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے وہ سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں ۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ نے منکرین زکوٰۃ، منکرین ختم نبوت اور فتنہ ارتداد کا قلع قمع کر کے تاریخ کا ایک باب روشن کیاہے۔ اِن خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت، مولانا عزیز الرحمن ثانی نے عظمت صدیق اکبرؓ کے حوالے سے ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان فتنہ ارتداد اور منکرین ختم نبوت کے خلاف کام کر کے سنت صدیقی پر عمل کررہے ہیں۔ ہم نے تحفظ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ سیدنا صدیق اکبرؓ سے سیکھا ہے۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے مشن پر عمل کرتے ہوئے آج عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منکرین ختم نبوت کا پوری دنیا میں تعاقب کررہی ہے۔ جب تک دنیا میں ایک بھی ختم نبوت کا منکر موجود ہے۔ ہم صدیق اکبرؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔سیّدنا ابوبکرصدیقؓ نے اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ آپؓ کی دین اسلام اور تحفظ ناموسِ رسالت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سیّدنا ابوبکرصدیقؓ نے آپﷺ کے وصال کے بعد تمام فتنوں کا جرات مندی اور دلیری سے مقابلہ کیا اور ان فتنوں کو زمین بوس کردیا۔ علماء کرام نے کہاکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سیّدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اسلام دشمن فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور سیرت صدیقی کو اپنی زندگیوں پر لاگو کیا جائے۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی اسلام اور بانئ اسلام کے لیے خدمات بے مثال اور کردار قابل تقلید ہے ،ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور اسلام کی سربلندی کے لیے مسلم حکمرانوں کو حضرت سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلناچاہیے،آپ رضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب سمیت منکرین ختم نبوت کی سرکوبی کے لیے عمل طور پر جہاد کیااور اسلام کے لیے بے پناہ مالی اور جانی خدمات پیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...