الجلیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں 3 روزہ رنگا رنگ پاکستان سپرنگ فیسٹول

الجلیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں 3 روزہ رنگا رنگ پاکستان سپرنگ فیسٹول

  



لاہور(پ ر)الجلیل ڈویلپر زکے زیر اہتمام ا لجلیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم فیض پور انٹر چینج شرقپور روڈ لاہور میں 3 روزہ رنگا رنگ پاکستان سپرنگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تین روزہ سپرنگ فیسٹول کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب جناب فیاض الحسن چوہان نے کیا اس موقع پر انہوں نے الجلیل ڈویلپرز کے چےئرمین جناب نصراللہ وڑائچ صاحب کے اس سپرنگ فیسٹول کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ اور انہوں نے کہا کہ میں امید کر تا ہوں کہ الجلیل گارڈن مستقبل میں بھی ایسے تفریحی پروگرامز کا انعقاد کر تا رہے گا ۔ سپرنگ فیسٹول میں مختلف کھانوں کے سٹالز سے شرکا ء لطف اندوز ہوتے رہے سپرنگ فیسٹول میں خصوصی توجہ فیملی انیٹر ٹینمنٹ پر دی گئی تھی چھوٹے بچوں کے لیے کڈز زون اور میجک شو کا انعقاد بھی کیا گیا جسے دیکھ کر چھوٹے بچوں کی خوشی دیدنی تھی فیملیز کے لیے کلچر ل شوکا انعقاد کیا گیااور ملک کے نامور فنکاروں سے بھرپور کانسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں یو کے بیس آرٹسٹ سڑیو نیشن ،سورما،سائیں ظہور ، سر مد قدیر، بلال خان، مہک علی ، شجاع حیدر اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا سپرنگ فیسٹول کے شرکا ء کا کہنا تھاکہ اس طرح کے سپرنگ فیسٹول کے انعقاد سے فیملی انٹرٹینمنٹ کو بڑھاوا ملتا ہے اور دنیا کو یہ پیغام جا تا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور آج کے اس تناؤ بھرے ما حول میں ہم اپنے دشمنوں اور ہمسایہ ملک کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں اور ملک کے خلا ف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔

مزید : کامرس


loading...