دانش تیمور گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے

دانش تیمور گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے

  



لاہور ( این این آئی) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار دانش تیمور ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی چینل سے شروع ہونے والے نئے گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے شروع کر دیئے ہیں ۔انکی میزبانی کے انداز کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس سے قبل دانش تیمور صرف فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہی کام کیا کرتے تھے ۔ اس حوالے سے دانش تیمور کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بڑا دلچسپ تجربہ ہے جس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہاہے۔گیم شو میں جہاں لوگ کھیلنے کے لئے آتے ہیں انکے ساتھ مجھے کھیلتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے ، میرا شو اپنے انداز سے ایک منفرد شو ہے ۔

مزید : کلچر


loading...