صرافہ بازار

صرافہ بازار

  



کراچی (این این آئی) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6دالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1294ڈالرسے گھٹ کر1288ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں50روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں44روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی68700روپے سے گھٹ کر68650.00روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58900روپے سے گھٹ کر58856روپے ہوگئی۔

پیرکوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس