ڈائریکٹرکاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘کے ٹیزر آن ایئر

ڈائریکٹرکاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘کے ٹیزر آن ایئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرکاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘کے ٹیزر آن ایئر ہوگئے ہیں جنہیں ناظرین بہت پسند کررہے ہیں۔ اس سیریل کی کاسٹ میں سمیع خان ،عمران اشرف،یمنیٰ زیدی، نورالحسن ،کنزیٰ ملک، سامعیہ بٹ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ ٹین ایج لوسٹوری پر مبنی ہے جس کی کہانی ظفرمعراج جیسے منجھے ہوئے رائٹر نے لکھی ہے جن کا ہر ڈرامہ نہ صرف پہلے سے مختلف بلکہ ہٹ بھی ہوتا ہے کیونکہ ان کی کہانیوں میں مثبت معاشرتی پیغام ضرور ہوتا ہے۔اس سیریل کے پروڈکشن ہیڈ شاہد رشید ہیں جو کاشف نثار کے ساتھ پہلے کئی سپرہٹ پراجیکٹ کرچکے ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ کا نیا سپل بھی جلد ہی لاہور میں شروع ہوگا۔
کہانی کے مطابق سمیع خان یمنیٰ زیدی کی خاموش محبت میں گرفتار ہے جو پہلے ہی عمران اشرف میں دلچسپی رکھتی ہے۔سیریل میں سامعہ بٹ بھی اہم کردار کررہی ہیں جن کا کہنا ہے ٹیزر آن ایئر ہوتے ہی بے شمار لوگوں نے میرے کام کی تعریف کی ہے۔

مزید :

کلچر -