صبورعلی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم کیرئر کی پہلی فلم ’’عاشق‘‘سائن

صبورعلی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم کیرئر کی پہلی فلم ’’عاشق‘‘سائن
صبورعلی کا فلمی دنیا میں پہلا قدم کیرئر کی پہلی فلم ’’عاشق‘‘سائن

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبورعلی نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کیرئر کی پہلی فلم ’’عاشق‘‘سائن کرلی ہے جس میں پہلے ہی حمزہ فردوس اور حاجرہ یامین کوفائنل کیا جاچکا ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صبورعلی بتایا کہ وہ بھکاری مافیا سے تعلق رکھنے والے سٹریٹ چائلڈ کا کردار کررہی ہیں جو کہ فلم کا لیڈ رول ہے۔اس رول کے ذریعے بھکاری مافیا کی اندرونی کہانی تفصیلی طور پر سامنے آئے گی۔فلم میں اہم ترین سماجی مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔اس فلم کے رائٹرعلی معین اور ڈائریکٹراسدممتازملک ہیں جبکہ شوٹنگ کا آغاز چندروز تک ہوگا۔صبورعلی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بہت دیر سے فلموں کی آفرز مل رہی ہیں لیکن انہوں نے اب پہلی سائن کی ہے جس کی کہانی بہت زبردست ہے۔

مزید : کلچر