شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،فضاء علی

شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،فضاء علی
شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،فضاء علی

  



لاہور (فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملی تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم احباب کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی۔ آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پراجیکٹس کر رہی ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔فضاء علی نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔ پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔

مزید : کلچر


loading...