’’ صوفی نائٹ گالا‘‘ صنم ماروی کی یادگار پرفارمنس

’’ صوفی نائٹ گالا‘‘ صنم ماروی کی یادگار پرفارمنس
’’ صوفی نائٹ گالا‘‘ صنم ماروی کی یادگار پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)امارت گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو ممبرز کیلئے ’’ صوفی نائٹ گالا‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں صنم ماروی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادجگایا۔اس موقع پر امارت گروپ کی انتظامیہ کی جانب سے انویسٹرز کے مختلف پراجیکٹس میں اعتماد کا اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ ایگزیکٹو ممبرز کو موجودہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر امارت ممبرشپ کارڈز کا اجراء بھی کیا گیا۔ ان ممبرشپ کارڈز کی بدولت مختلف منصوبوں کے ممبرز پاکستان کے مشہور ریٹیل برانڈز پر ڈسکاؤنٹ اور دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ چئیرمین امارت گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ بہتر پالیسی سازی اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے قانون سازی سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اور امارت گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ واضح رہے کہ امارت گروپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے روڈ شوز کے حوالے سے کیا جانے والا یہ پہلا صوفی نائٹ گالا تھا۔

مزید : کلچر


loading...