ٹی وی کے معروف فنکار منشاپاشااور احمد علی اکبر پہلی بار سلورسکرین پرنظر آئیں گے

ٹی وی کے معروف فنکار منشاپاشااور احمد علی اکبر پہلی بار سلورسکرین پرنظر آئیں ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف فنکار منشاپاشااور احمد علی اکبر پہلی بار سلورسکرین دکھائی دیں گے۔ان فنکاروں نے فلم’’لال کبوتر‘‘ میں کام کیا ہے جس کا ٹریلر چندروز پہلے ریلیز کیا گیا تو اسے زبردست پذیرائی ملی۔ دونوں فنکار ان دنوں فلم کی پرموشن کے لئے مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے ایک مقبول انگریزی میگزین کے لئے گزشتہ دنوں فوٹو شوٹ کرایا۔ یہ فلم22مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے جس کے بارے میں ناقدین پہلے ہی مثبت رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔منشاپاشااور احمدعلی اکبر کے شوٹ کو ان کے رومانٹک انداز کی بناپر بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس فلم میں دونوں منفرداور اچھوتے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...