ایمان علی ’’بادشاہ بیگم‘‘ بننے کے لئے تیار
لاہور (فلم رپورٹر)’’بادشاہ بیگم‘‘ بننے کے لئے تیار پروڈیوسررافع راشدی کا نیا پراجیکٹ ’’بادشاہ بیگم‘‘ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ ان دنوں فائنل کی جارہی ہے۔رافع راشدی اس پراجیکٹ پر ایک سال سے کام کررہے تھے اور انہوں نے ٹائٹل رول کے لئے صباقمرکوفائنل کیا گیا تھا جو کچھ عرصے بعد اس سے الگ ہوگئیں جس پرپروڈیوسرنے کام روک دیاتھا۔ پروڈیوسرنے بعدازاں ٹائٹل رو ل کے لئے ایمان علی سے بات کی جنہوں نے کہا کہ میں سکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گی کہ کام کرنا ہے یا نہیں۔اب ایمان علی ’’بادشاہ بیگم‘‘ بننے کے لئے تیار ہوگئی ہیں جن کے ساتھ عمران اشرف اور گوہررشید کے نام بھی فائنل ہوچکے ہیں اور تمام فنکاروں سے معاہدہ کرلیا ۔
گیا ہے۔پروڈیوسر رافع راشدی نے اس بارے میں بتایا کہ’’بادشاہ بیگم‘‘ پیریڈ پلے نہیں ہے بلکہ یہ ایک خودمختار عورت کی کہانی ہے۔ڈرامے کی ریکارڈنگ چند ماہ تک شروع ہوگی۔
1