چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تشدد کا شکار بچی کے ساتھ ملاقات

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تشدد کا شکار بچی کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے تشدد کا شکار 10سالہ بچی مناہل اور اس کے والدین اور ماموں سے ملاقات کی۔ مناہل کو اس کی سوتیلی ماں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پولیس نے بچی کی والدہ اور والد کو گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں دونوں کو ضمانت پر رہائی ملی۔ بچی کو عدالتی حکم پر والدین کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مناہل کے والد اور والدہ کی جانب سے بچی کی بہتر دیکھ بھال کی یقین دہانی پر بچی کو والدین کے حوالے کیا جا رہاہے اور بچی بھی والدین کے ساتھ جانے پر راضی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت نے بچی اور والدین کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
ملاقات