’ ’جونس بھائیوں‘‘ کا 6 سال بعد اکٹھے ہونے کا فیصلہ

’ ’جونس بھائیوں‘‘ کا 6 سال بعد اکٹھے ہونے کا فیصلہ
’ ’جونس بھائیوں‘‘ کا 6 سال بعد اکٹھے ہونے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)امریکی بینڈ جونس برادرز تین خوبرو بھائیوں نک جونس، جوائے جونس اور کیون جونس نے بنایا تھا جو کئی کامیاب المبز سامنے لانے کے بعد 2013 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔رواں سال اس بینڈ کے پھر سے اکھٹے ہونے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو کافی خوش کیا تھا جس کے بعد فروری میں ان بھائیوں نے دوبارہ مل کر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔اور اب چند روز بعد ہی ان کا گانا ’سکرز‘ سامنے آگیا، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف یہ تینوں ہی نہیں بلکہ ان کی ساتھی بھی موجود ہیں۔
گلوکار کیون جونس کی شادی 2009 میں اداکارہ ڈینیئل جونس سے ہوئی تھی جو اس گانے کی ویڈیو میں بھی موجود ہیں۔جوئے جونس نے 2017 میں اداکارہ صوفی ٹرنر کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا اور وہ بھی اس ویڈیو میں نظر آئیں۔گزشتہ سال نک جونس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کی اور انہیں بھی اس گانے کی ویڈیو کا حصہ بنایا گیا۔اس گانے کی ویڈیو کو دیکھ کر تو ایسا محسوس ہو ہی رہا تھا کہ اس فیملی کو شوٹنگ کے دوران بیحد مزاح آیا ہوگا تاہم اس کا انکشاف گلوکاراؤں نے خود بھی کردیا۔

مزید :

کلچر -