فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، اڑھائی ہزار کلو ناقص گھی اور مکھن بر آمد

فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، اڑھائی ہزار کلو ناقص گھی اور مکھن بر آمد

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے جعلساز مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی دن کی ریکی کے بعد جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ منیر ڈیری یونٹ میں بناسپتی گھی میں مضر صحت کیمیکل ڈال کر مکھن تیار کیا جا رہا تھا۔1520کلو ناقص گھی، ایک ہزار کلو جعلی مکھن، 20 نیلے ڈرمز اور مشینری ضبط کر لی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کی سر براہی میں کاہنہ نو لاہور کے علاقے میں جعل ساز مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ۔فیکٹری سے برآمد شدہ تیار مکھن پر لیبل اور تاریخ معیاد درج نہیں تھی۔پنجاب فوڈاتھارٹی ٹیموں نے ملاوٹ، جعل سازی اور دھوکہ دہی پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج بھی کروا دیا۔کارروائی کے دوران موقع پر موجود افراد فرار ہو گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیری پروڈکٹس کی زیادہ مانگ کے باعث ملاوٹ مافیا ایسی اشیاء ذیادہ بناتا ہے ۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ زیادہ کمانے کے لالچ میں جعلی مکھن، دیسی گھی جیسی اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...