ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لا حاجی شفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لا حاجی شفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  



لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لا حاجی شفیق احمد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ )رانا ٹکا خان ،ڈائریکٹر لا امیر حسن ،سید عامر شاہ‘عبد الحفیظ اور ایل ڈی اے کے شعبہ امور قانون کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔مقررین نے اس موقع پر حاجی شفیق احمد کی ایل ڈی اے کے لیے چالیس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فرض شناسی کی تعریف کی۔ انہوں نے باوقار طور پر ملازمت مکمل کرنے پر حاجی شفیق احمد کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ زندگی میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...