ملکی سلامتی کے لئے قومی اتحاد برقرار رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے،شاہ اویس

ملکی سلامتی کے لئے قومی اتحاد برقرار رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے،شاہ اویس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے قومی اتحاد برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات انتشار پھیلا رہے ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی اس لئے حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارش سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔

پوری قوم بلوچستان کے مصیبت زدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی اصل قیمت کشمیری ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو تباہی سے بچانے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ بھارت رسوائی اور پسپائی کا سارا غصہ مظلوم کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...