ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر ز کو انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا ٹاسک مل گیا

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر ز کو انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی او ہیلتھ لاہور،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ،اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ لاہور اور پی آئی ٹی بی نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ڈینگی ملازمین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روم کولر ،گوداموں ، قبرستانوں اور کباڑخانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اورجہاں سے ڈینگی لارو ا برآمد ہو رہا ہے اس کی فوری سرویلنس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز زون کے اجلاسوں کوباقاعدگی سے کریں اورپی ایچ اے،واسا ایل ڈبلیو ایم سی ،ایم سی ایل ،کو آپریٹو ،سکول ایجوکیشن ،ہیلتھ اور دیگر محکمے ڈینگی مہم سے مربوط کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 25مارچ سے شروع سے ہوگی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم سے قبل تمام سٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے اورپولیو مہم کی مناسب تشہیر کی جائے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرتمام اسسٹنٹ کمشنرز شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں کے بھرپوردورے کررہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1