پلوامہ ڈرامہ کے باعث بھارت کی دنیا بھر میں سبکی ہورہی ہے،عادل حفیظ

پلوامہ ڈرامہ کے باعث بھارت کی دنیا بھر میں سبکی ہورہی ہے،عادل حفیظ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء عاد ل حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کا پلوامہ حملے میں ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کی سبکی ہو رہی ہے ۔تین سو سے زائد دپشت گردوں کو ہلاک اور پاکستانی ایف سولہ مار گرائے جانے پر بھارت ابھی تک ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے بھارت میں اپوزیشن کے علاوہ اب عام آدمی اس ڈرامہ کی حقیقت جان گیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی افواج عسکری تربیت اور اخلاقی لحاظ سے بھارت سے کئی درجے بہتر ہے جس کی مثال بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی زبانی پاکستان آرمی کی تعریف کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں ،بھارت جو مرضی کر لے ،جذبہ ایمانی سے سرشار ہماری آرمی کو فتح کرنا اس کے بس کی بات نہیں ہے ،جنگیں عددی اکثریت سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1