یونائیٹڈ این جی اوز کونسل کا حکومتی پابندیوں کے خلا ف مظاہرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) یونائیٹڈ این جی اوز کونسل کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے این جی اوزکیخلاف لگائی جانے والی پابندیوں کیخلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت صدریونائیٹڈ این جی اوزکونسل محمد حمزہ اورسیکرٹری انفارمیشن سہیل ارشد نے کی۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ این جی اوز کونسل کے صدرمحمد حمزہ نے کہا کہ (یونائیٹڈاین جی اوزکونسل) رضا کارفلاحی تنظیموں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے حکومت این جی اوزکیلئے بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے اوراین جی اوکی رجسٹریشن پرلگائی جانے والی پابندیوں کوفوری طورپرختم کیا جائے