سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیٹرز سمیت مختلف آسامیوں کا اعلان کر دیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیٹرز سمیت مختلف آسامیوں کا اعلان کر دیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی ٹیچنگ آسامیوں کا اعلان کرد یا اور انکو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیٹرز کی 503 آسامیوں کااعلان کیا، بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر ،اردو 58، انگریزی 53 ، جنرل 162آسامیاں مختص کی گئی ہیں علاوہ ازیں سائنس 43، ریاضی 48 ،عربی ٹیچرکیلئے 27 اور پی ٹی کیلئے 54 آسامیاں مختص کی گئی ہیں امیدوار 18 مارچ تک پنجاب پبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کراسکیں گے، 503ایجوکیٹرزکی بھرتیوں کاامتحان جون میں لیاجائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1