ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو یسٹ آپریشن ختم،ساڑھے 12ہزار ٹن کوڑا تلف

ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو یسٹ آپریشن ختم،ساڑھے 12ہزار ٹن کوڑا تلف

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں جار ی زیرو ویسٹ آپریشن اختتام پذیرہو گیا۔ گرینڈ صفائی آپریشن کے تحت شہر سے 12500 ٹن ویسٹ کا بیک لاگ اٹھا لیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر اور جی ایم آپریشنز سمیت تمام افسران نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورلینڈ فل سائٹ پر انتظامیہ کو کوڑا تلف کرنے کے آپریشنز کو بہتر اور ہموار رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔ لاہور میں جاری زیرو ویسٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے معمول کے آپریشنز سمیت بیک لاگ کا بھی خاتمہ کیا گیااور شہر کے تمام تعین کردہ 550پوائنٹس کو کلئیرکر لیا گیا، گلیوں، شاہراہوں ،چوکوں اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کو موئژ انداز میں گزشتہ چار روز میں اٹھوادیا گیا۔ ر ائے ونڈ میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ۔سیکرٹری بلدیات اور ڈی سی لاہور نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہااورشہریوں سے محکمہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی خالد نزیر کا کہنا تھا کہ لا ہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے آپریشن کے دوران انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر میں متحرک رہی۔تحصیل سٹی میں صفائی ستھرائی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کے علاوہ بھی مشینری کرائے پر لی گئی اور تمام ٹاونز کے سینکڑوں ویسٹ پوائنٹس کلئیر کئے گئے ، صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے مزید براں ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں؛ گرینڈ صفائی آپریشن کے اختتام تک ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ر ہی ا ور خود آپریشن کی نگرانی کی۔ جی ایم سہیل انور ملک کا کہنہ تھا کہ ورکرز کی ہڑتال کے باعث کمپنی کے آپریشنز پچھلے ہفتے اثر انداز ہوئے مگر اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1