وزراء جنگی حالات میں بد زبانی سے پرہیز کریں،صاحبزادہ حامد رضا

وزراء جنگی حالات میں بد زبانی سے پرہیز کریں،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزراء جنگی حالات میں بدزبانی سے پرہیز کریں۔ مودی کی بھارت کے اندر رسوائی اور باہر پسپائی ہوئی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ جنگی حالات میں پاکستانیت کا جذبہ اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی کو خطے کے امن کے لئے عمران خان کی دعوت قبول کر کے مزاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ پاک بھارت تناؤ بھارتی در اندازی کی وجہ سے بڑھا۔ مودی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

بھارت کی امن دشمنی اور پاکستان کی امن پسندی پوری دنیا پر واضع ہو چکی ہے۔ پاکستان نے ذمہ دار ایٹمی طاقت کا ثبوت دیتے ہوئے دنیا کو جنگ سے بچا لیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ پرویز رشید بھارت کی زبان بول رہا ہے۔ بھارتی پائلٹ کی رہائی پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مفتی مقیم خان، مفتی مشتاق احمد نوری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ نعیم جاوید نوری اور پیر معاذ المصطفے قادری نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے مودی کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ بھارت خطے کی تباہی پر تلا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...