مودی مائنڈ سیٹ عالمی امن کیلئے زہرقاتل ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ
لاہور( جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی ،ندیم اشرف ، تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،میاں زاہد لطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ، مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ، صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ مودی مائنڈ سیٹ انسانیت اورعالمی امن کیلئے زہرقاتل ہے،مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کو انتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جا سکتا ۔ نریندرمودی نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیر دیا ، بھارتی عوام اسے انتخابات میں مستردکردیں گے۔