سول ڈیفنس نے ریسکیو1122کے انسٹرکٹرز کی ٹریننگ شروع کر دی

سول ڈیفنس نے ریسکیو1122کے انسٹرکٹرز کی ٹریننگ شروع کر دی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)سول ڈیفنس لاہور نے ریسکیو 1122کے انسٹرکٹرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ڈیفنس آفس کے انسٹرکٹرز نے ریسکیو 1122 کے 15افسران کی ٹریننگ کروائی اور ٹریننگ کا انعقاد ریسکیو 1122کے آفس میں کیا گیا ہے ۔ ریسکیو 1122امن اور جنگ کے حالات میں انتظامات کے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے۔سول ڈیفنس آفیسر عرفان ملک نے کہا کہ سول ڈیفنس لاہورنے سکولوں اور کالجوں کے طلبا ء طالبات کو بھی ٹریننگ دینے کا آغٖاز کردیا ہے اور لاہور شہر کے دو سکولوں اور کالجوں میں ٹریننگ روزانہ دی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1