سکواڈن لیڈر حسن صدیقی کو سرکاری و فوجی اعزاز دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کو سرکاری و فوجی اعزاز دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ہم ایسے جاں باز اور دلیر قومی ہیروز کی وجہ سے سکون کی نیند سوتے ہیں۔حسن صدیقی نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ محمد حسن صدیقی کو اعلیٰ سرکاری و فوجی اعزاز سے نوازا جائے ۔
حسن صدیقی