بجلی ،گیس اور پٹرول کی مدمیں عوامی جیبوں پرڈاکہ ظلم ہے،عزیز الرحمن چن

بجلی ،گیس اور پٹرول کی مدمیں عوامی جیبوں پرڈاکہ ظلم ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کا گیس، پٹرول اور بجلی کی مد میں عوام کی جیبوں پر 100 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے پیپلز پارٹی عوام پر ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کو پاکستان کی عوام نے متحد ہو کر ناکام بنا دیا ہے اس طرح پاکستان حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عملاً ناکام ہو گئی ہے۔

عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی توجہ بھارت کی طرف کرکے ان کی پیٹھ میں مہنگائی چھڑا گھونپا جا رہا ہے پیپلز پارٹی عوام کش اقدامات پر شدید احتجاج کرے گی ۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...