جنوبی پنجاب کیلئے 7ارب 65کروڑ کا اجراء خوش آئند ہے،کامران سیف

جنوبی پنجاب کیلئے 7ارب 65کروڑ کا اجراء خوش آئند ہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے جنوبی پنجاب میں غربت مکاؤ پروگرام کے تحت7۔ارب 65کروڑ روپے کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ساڑھے سات ارب سے زائد فنڈز غربت کے خاتمہ کیلئے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جس سے علاقہ کی عوام اپنا کاروبار شروع کرکے نہ صرف خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے بلکہ دوسرے بے روزگار لوگوں کا بھی سہارا بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے استعمال سے جنوبی پنجاب کی عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب بھر میں نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں نئے پروگرام اور پالیسیوں پر کام ہورہا ہے ۔جنوبی پنجاب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرمایہ کاری کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب میں غربت اور افلاس کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے نئی حکومت نے ملک میں ایک نئی سوچ پیدا کی ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز کا اجراء اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔