بھارت کو دہشتگرد ملک قراردینے کی قرارداد ہماری فتح ہے،حیدر زیدی
لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری حیدر زید ی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی قرارداد پاس ہونا بھارت کے منہ پرطمانچہ ہے،پوری دنیا اب مودی کے الیکشن کے لئے رچائے گئے ڈرامے کو جان گئی ہے ،ایک چائے والے وزیر اعظم نے تین سو سیٹوں کے لئے برصغیر کے اربوں انسانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اگر یہی انتہا پسند دوبارہ اقتدار میں آگیا تو یہ دنیا کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوگا ۔