نوبل انعام کا حقدار میں نہیں مسئلہ کشمیر حل کرنیوالا ہو گا : وزیر اعظم

نوبل انعام کا حقدار میں نہیں مسئلہ کشمیر حل کرنیوالا ہو گا : وزیر اعظم

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے گیس کے اضافی بل کی رقم صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا گیس کے اضافی بل بھیجنے کی تحقیقات کرائی تھیں جس سے پتا چلا 30 فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے،ان صارفین کویہ اضافی رقوم کو واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنیوالا اوربرصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا ہی نوبل انعام کا حق دار ہوگا،میں نوبل انعام کا حقدار نہیں۔یاد رہے وزیر اعظم کی جا نب سے بھا رتی پائلٹ ابھی نند ن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے جس کیلئے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی بنا یا گیا تھا جس نے دنیا بھر کی تو جہ حا صل کر لی ہے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کرنیوالے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو میں اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مقامی افراد کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، انتظامیہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرے، اسلام آباد کے بے سہارا بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروایا جائے، ملاقات میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرصحت عامر کیانی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان،راجہ خرم نواز، نعیم الحق ، کمشنر اسلام آباد و دیگر ارکان موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تبدیلی کیلئے قائم کمیشن کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا اسلام آباد دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے،اسلام آباد کی خوبصورتی بڑھانے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے، دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے کاروباری برادری نمائندہ وفد جس میں صدر اوورسیز انویسٹر چیمبر شازیہ سید، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل سید یاور علی، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج رچرڈ مورن، چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی، صدر کے سی سی آئی جنید اسماعیل مکدا، صدر لاہور چیمبر الماس حیدر، چیئرمین ایپٹما سید علی احسن، صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر ڈارو خان اچکزئی، صدر سیالکوٹ چیمبر خواجہ مسعود اختر اور نمائندہ پاکستان بنک ایسوسی ایشن شامل تھے نے ملاقات کی ، اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے تجارت اور سرمایہ کا ر ی کو خارجہ پالیسی کااہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا اقتدار کے پہلے چھ ماہ کے دوران معاشی استحکام کے نہایت کٹھن چیلنج سے نبر آزما ہونے کے بعد اب معاشی نمو کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، ملک کی معیشت کے حوالے سے بین الاقوامی برادری میں مثبت جذبات پائے جاتے ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے۔ حکومت ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو ٹیکس دینے کیلئے راغب اور غیر رسمی شعبوں کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک جامع منصوبہ پرکام کررہی ہے۔

وزیر اعظم عمران

مزید : صفحہ اول


loading...