امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی راہ ہموار کرنے کی تیاریاں شروع

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی راہ ہموار کرنے کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف)امریکی کانگریس کی جوڈیشنری کمیٹی نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کیخلاف بد عنوانی، انصاف میں ر کا و ٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا آغاز کردیا ، کمیٹی نے انتظامیہ سے منسلک افراد اور اداروں کو 81دستاویزات بھیج کر مختلف الزامات کا جواب دینے کی درخواست کی ہے ۔صدر ٹرمپ کے بیٹے بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں یہ دستاویزات بھیجی گئی ہیں مبصرین کی رائے میں اس تحقیقات کے آغاز کا مقصد صدر ٹرمپ کے مواخذے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرس نے ان خطوط کے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیر اور متعلقہ حکام ان خطوط کا جائزہ لے کر مناسب جواب دیں گے۔ جوڈیشنری کمیٹی کے ڈیموکرئیک پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئر مین جیرالڈنیڈلر نے سوموار کی دوپہر میڈیا کو ان موضوعات کی تفصیل بتائی جن کے تحت اس انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تین بڑے موضوعات میں صدر ٹرمپ کی اپنے خلاف مجرمانہ تفتیش کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سمیت انصاف سے روگردانی، سرکاری معاملات میں بدعنوانی، آزاد پریس، جوڈیشنری اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں سمیت اختیارات کا ناجائز استعمال شامل ہیں ،ان میں سے ہر ایک موضوع کے تحت صدر کا موا خذ ہ ہوسکتا ہے۔ یادرہے اسوقت ایوان نمائندگان میں مخالف ڈیموکرئیک پارٹی کی اکثریت ہے۔چیئر مین نیڈلر نے اپنے بیان میں کہا 81 دستاویز بھیجنے کا مقصد پبلک ریکارڈ جمع کرنا ہے اور خصوصی تفتیش کار برٹ میولر کو بھی اس امریکی اطلاع دی جارہی ہے جو گزشتہ ایک بر س سے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حق میں روسی مداخلت کی تفتیش کررہے ہیں اور ان کی رپورٹ چند دنوں میں منظر عام پر آنیوا لی ہے۔
ٹرمپ مواخذہ

مزید :

صفحہ اول -