پاک فوج کو فاتح قرار دینے والی نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی پر بھارتی ٹوٹ پڑے،سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے ٹاکرے میں پاک فوج کو فاتح قرار دینے والی نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی ماریہ ابی حبیب کے خلاف بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خاتون رپورٹر ماریہ ابی حبیب نے پاکستان اور بھارتی فضائیہ کی ڈاگ فائٹ میں پاکستان کو فاتح قرار دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی فوج کی عسکری صلاحیت کا بھی پول کھولا ۔نیو یارک ٹائمز کی صحافی کا یہ آرٹیکل بھارتیوں کوایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے خاتون کو سوشل میڈیا پر اتنا ٹرول کیا کہ وہ بھارتیوں کے رویے کو بد ترین قرار دینے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے لکھا ’ مجھے لگتا تھا کہ میں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے واقف ہوں لیکن مجھے انڈین ٹوئٹر کا نہیں پتا تھا‘۔ماریہ ابی حبیب نے بھارتیوں کو داعش کے جنگجوؤں سے بھی بدتر قرار دیا اور کہا کہ ’ اتنا برا رویہ تو مشرق وسطیٰ کے ان جہادیوں نے بھی اس وقت نہیں اپنایا تھا جب امریکی رپورٹرز نے داعش کے مظالم کا پردہ چاک کیا تھا‘۔