سرجیکل سٹرائیک درختوں کو نقصان پہنچانے کیلئے کی گئی؟ سدھو کا سوال

سرجیکل سٹرائیک درختوں کو نقصان پہنچانے کیلئے کی گئی؟ سدھو کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کے ائیراسٹرائیک کے دعوی پر سوال کرتے ہوئے کہا، کیا سرجیکل اسٹرائیک دہشت گردوں کے بجائے درختوں کو اکھاڑنے کیلیے کی گئی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دعوی میں 300 دہشت گردوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے لکھا 300 دہشت گرد مارے گئے یا نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر ایئراسٹرائیک کا مقصد کیا تھا ، کیا دہشت گردوں کے بجائے درخت اکھاڑنے کے لیے ایئراسٹرائیک کی گئی، یا پھر یہ انتخابی شعبدہ بازی تھی جب کہ صرف اس گمان میں کہ غیر ملکی فوج حملہ آور ہورہی ہے، آپ نے اپنی زمین کو جنگ میں دھکیل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست میں دھکیلنابند کریں کیوں کہ فوج ایسے ہی مہذب ہے جیسے ہماری ریاست ہے۔
سدھو سوال

مزید :

صفحہ اول -