کراچی کنگز سے شکست ، ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے آؤٹ

کراچی کنگز سے شکست ، ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے آؤٹ

  



ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فور کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،اس شکست کے بعد ملتان سلطانز کی اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات ختم ہو گئے۔ایونٹ کے اگلے مرحلے میں ٹاپ فور ٹیمیں جگہ بنا ئیں گی، کوئٹہ پہلے ہی ٹاپ فور میں پہنچ چکی ہے۔ ابوظہبی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعو ت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمر صدیق دوسرے ہی اوور میں عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔چارلس بھی چوتھے اوور میں 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ شعیب ملک 26 رنز بنا کر عمر خان کا نشانہ بنے۔حماد اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گرین نے 18 اور جیمز ونس نے 16 رنز جوڑے۔مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔جواب میں کراچی کنگز نے ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کراچی کی جانب سے لیونگ اسٹون 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ

مزید : صفحہ اول


loading...