میگا کرپشن ، وائٹ کالر کرائم کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں : چیئر مین نیب

میگا کرپشن ، وائٹ کالر کرائم کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں : چیئر ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ میگا کرپشن، وائٹ کالر کرائم کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق نمٹائیں۔ وہ نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے ریجنل بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز، آپریشن اور پراسیکیوشن سمیت نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی مؤثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن سمیت آپریشنل میتھڈالوجی پر نظرثانی کی گئی ہے اور عدالتی مفروروں اور اشتہاریوں کو قانون کے شکنجہ میں لانے کیلئے بدعنوان عناصر کی گرفتاریوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔ چیئرمین نیب نے نیب کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ قواعد و ضوابط، ایس او پی، نیب آرڈیننس کے تحت اپنے فرائض ادا کریں اور قانون کے مطابق میرٹ پر احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کریں۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ اول