دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈ نعمان علی نے گرایا، دشمن کو بھر پور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈ نعمان علی نے گرایا، دشمن کو بھر پور جواب دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ائیر چیف نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کے موقع پر ہوا بازوں، ائیر ڈیفنس، انجینئرنگ اور سکیورٹی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے حالیہ فضائی کامیابی پر عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فضائیہ کو اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت دی، مادرِ وطن کی سالمیت کے فریضے کو احسن طریقے سے انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔دوسری طرف سیکیورٹی ذرائع سے انکشاف ہواہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر قومی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھا دی وہیں دونوں اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔
ائیر چیف

مزید :

صفحہ اول -