رائے اعجاز کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس

رائے اعجاز کی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس مرزاوقاص رؤف پر مشتمل دورکنی بنچ نے سابق سی ٹی او لاہور ،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کی ضمانت کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل عدنان شجاع بٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا تعلق پولیس سروس سے ہے، ان کاپورا کیریئر بے داغ ہے،نیب نے جنوری 2018 ء میں ڈی پی او گجرات کی معاملات میں انکوائری کا آغاز کیا، نیب کی جانب سے یکم جولائی 2014 ء سے 31دسمبر 2016 ء کے دوران کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے، نیب کی جانب سے ٹیلی گراف، ٹیلی فون، گیس، پیٹرول، بجلی، عمارات کے کرائے اور انوسٹی گیشن فیس میں کرپشن کے الزامات موجود ہیں، درخواست گزار یکم جولائی 2014 سے 15اپریل 2015 تک ڈی پی او تعینات رہا، درخواست گزار کی حد تک نیب تفتیش مکمل کر چکا ہے، درخواست گزار ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہے
، درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -