پاک بھارت کشیدگی، فضائی حدود مزید ایک روز کیلئے بند

پاک بھارت کشیدگی، فضائی حدود مزید ایک روز کیلئے بند

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو مزید ایک روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو پانچ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کا فضائی آپریشن 5مارچ دن ایک بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار مارچ تک فصائی آپریشن بند کرنے کا نوٹم جاری کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق فضائی آپریشن اسلام آباد، پشاور کوئٹہ اور کراچی سے جاری رہے گا۔

فضائی حدود

مزید : صفحہ اول


loading...